10 نومبر 2026 - 18:49
یہ 'اسرائیل میں ہمارے آخری لمحات' ہیں - 1

نیتن یاہو کا ایران پر جوّا بالآخر اسرائیل اور امریکہ کے نقصان میں ختم ہؤا، اسرائیل ہیوم اخبار کی دلچسپ سرخی اور پڑھنے کے قابل الفاظ / یہ ٹائٹینک (Titanic) جہاز کے آخری لمحات ہیں۔ جس کے ہاتھ میں بھی دوچشمی دوربین (Binoculars) ہو، تو وہ ابھی اس برفانی پہاڑ کو دیکھ رہا ہے جس کی طرف جہاز بڑھ رہا ہے؛ جبکہ مسافر اب بھی عرشے پر جشن اور رقص و سرور میں مصروف ہیں [۔۔۔] اور انہیں یقین ہے کہ یہ ضیافت کسی صورت میں بھی بخیر و خوبی مکمل نہیں ہو پائے گی۔۔۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسرائیل ہیوم اخبار نے لکھا: "ہم اسرائیل کے خاتمے تک پہنچ چکے ہیں، بالکل ویسے ہی جیسے ٹائٹینک (Titanic) جہاز کے آخری لمحات؛ اور "تخت و تاج" کا موسم سرما، جو ہمیں درپیش ہے۔"

• اس ہفتے اسرائیل کے ایک سینئر اہلکار نے امریکی کانگریس کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں دلچسپ جائزہ پیش کیا اور کہا: "ایران کے ساتھ جنگ، تہران میں حکمران نظام کو گرا دے، لیکن اس کے برعکس، اس نے واشنگٹن کی حکومت کو گرادیا۔"

• ٹرمپ، کم از کم اب تک تو نہیں گرا، لیکن وائٹ ہاؤس میں اس کے قیام کے آخری دو سال اس کی صدارت کے پہلے دو سالوں سے بالکل مختلف ہوں گے۔ اس کو لامتناہی تحقیق و تفتیش، فیصلہ سازی میں رکاوٹوں اور مخالفین کے مسلسل حملوں کا سامنا ہوگا؛ یہی نہیں بلکہ وہ اپنے حامیوں کی چبھتی ہوئی نکتہ چینیوں کا بھی نشانہ رہے گا، جو اس کی کارکردگی کی وجہ سے شکست کھا گئے ہیں۔

• وہ ٹرمپ کو امریکہ کی خراب صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے؛ اور چونکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کر سکتا، لہٰذا وہ کسی اور مجرم ـ یعنی قربانی کے بکرے ـ کو تلاش کرے گا، اور وہ مجرم ـ اور قربانی کا بکرا ـ اسرائیل ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: علی رضا ہاشم زادگان

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha